اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
سپریم کورٹ میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کوریج کے لیے میڈیا کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا شریک تھے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 تا 25 مئی بیرون ملک دورے پر ہوں گے۔