شام کی خاتون اول میں خون کے کینسر کی تشخیص

دمشق(پاک ترک نیوز) شام کی خاتون اول اسما الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہو گئی۔طبی ماہرین نے خاتون اول کو تمام مصروفیات روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔
شام کی خاتون اول اسما الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد طبی ماہرین نے خاتون اول کو تمام مصروفیات ترک کرنے کی ہدایت کر دیں۔شام کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ خاتون اول اسما الاسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں۔
خاتون اول ایک خصوصی طریقہ علاج سے گزریں گی جس میں انفیکشن سے بچنے کے لیے سماجی دوری کی ضرورت ہوتی ہے۔
48 سالہ اسما الاسد کو 2018 میں چھاتی کا ابتدائی کینسر تشخیص ہوا تھا تاہم 2019 میں انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کینسر سے شفایاب ہو گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More