اسلام آباد(پاک ترک نیوز) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طورپر 5.42 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 25.38 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 26.07 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا۔