کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان میں کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے ، 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ قریشی بدلون نے بتایا کہ ہفتے کی صبح 7 بجے مشرقی ننگرہار کے ضلع مومند درہ کے باسول علاقے میں دریا میں ایک کشتی ڈوب گئی، جس میں خواتین اور بچے سوار تھے۔
قریشی بدلون کے مطابق پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کو تلاش کرنے کے لیے کوششیں جا ری ہیں۔ حادثے کی وجوہات کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔
علاقے کے رہائشی خراب حالت میں کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے اکثر دریا عبور کرتے ہیں، جبکہ قریب میں کوئی پل نہیں۔