ٹی20 ورلڈکپ؛ پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کیلئے ترانہ جاری کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کیلئے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا۔
ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے کرکٹ بورڈ نے ترانا ساڈی واری اوئے ریلیز کیا، جسے علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے۔
ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے اور امنگوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے جو ہر مشکل وقت میں ٹیم ساتھ کھڑے رہے جبکہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی جیت کا جشن منائیں۔


یاد رہے کہ سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم بمشکل آئرلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی، جس میں پاکستان نے 2-1 سے برتری حاصل کی تھی۔جبکہ پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف چار میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More