عمران خان سے متعلق معاملات عدالتوں پر چھوڑتے ہیں: امریکا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق معاملات پاکستانی عدالتوں پر چھوڑتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، الزامات پر پاکستان کی عدالتیں اپنے قوانین کے تحت فیصلے کریں گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ جنگ بندی کے سوال پر جواب دیا کہ پیشکش اسرائیل کی طرف سے آئی، جنگ بندی کی تجویز امریکا، مصر اور قطر کی مشاورت کے ساتھ تیار کی۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی پیشکش پائیدار امن کا سبب بنے گی۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More