انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی کابینہ کو ایک سال مکمل ہونے پر اجلاس آج ہوگا جس میں گزشتہ سال اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزرا عام انتخابات میں جیت کو ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
ترک میڈیا کے مطابق کہ کابینہ کے اجلاس کے اہم ایجنڈے میں معیشت، آوارہ کتوں کا مسئلہ اور غزہ میں انسانی بحران شامل ہیں۔
اردوان صدارتی کمپلیکس میں اس میٹنگ کی میزبانی کریں گے جو 31 مارچ کے بلدیاتی انتخابات کے بعد اپنی پارٹی کی طرف سے ہفتے کے آخر میں "تشخیص” کی ایک اور میٹنگ کے بعد ہو گا۔
اجلاس میں آئندہ قربان بیرم (عیدالاضحی ) کی تعطیلات کے حوالے فیصلہ کیا جائے گا ۔سرکاری تعطیل کو 4روز سے بڑھا کر 9روز کرنے کا امکان ہے۔
تعطیل سے سیاحت کے کاروبار کرنے والوں کو بے تابی سے انتظار تھا کیونکہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ موسم گرما شروع ہوتا ہے۔