ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس 7جون کو طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس 7جون کو کراچی میں طلب کرلیا گیا۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ 7 جون بروز جمعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
یاد رہے کہ ملک میں 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہوگی اور اسی روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں 8 جون بروز ہفتہ یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر عیدالاضحیٰ ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More