ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو ملنے والا قرض نجی شراکت داری کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں سرمایہ کاری کیلئے ہے۔
اے ڈی بی نے کہا کہ پروگرام نجی شراکت داری کے ذریعے حکومتی پالیسیوں کے نفاذ میں معاون ہے جب کہ یہ پروگرام ہمارے پبلک سیکٹر مینیجمنٹ سپورٹ کے جامع اور مربوط پیکج کا حصہ ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے پاکستان کو اس کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More