لاہور (پاک ترک نیوز)
ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سفر و سیاحت کےتازہ انڈیکس میں پاکستان 119 ممالک میں 101ویں نمبر پر ہے۔اور خطے کے لحاظ سے ایشیا پیسیفک میں صرف بنگلہ دیش پاکستان سے نیچے ہے۔
ڈبلیو ای ایف کے انڈیکس کے مطابق پاکستان کی پوزیشن میں 2019 سے اب تک تین درجے بہتری آئی ہے۔مجموعی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہےاس کے بعد اسپین، جاپان اور فرانس کا نمبر ہے۔
آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ، چین، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات 18ویں، سعودی عرب 41ویں، قطر 53ویں اور بحرین 58ویں نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات ریجن میں درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔تاجکستان 99 ویں نمبر پر آیا۔ جبکہ افریقی ممالک کا ایک حصہ فہرست میں سب سے نیچے ہے ۔کوٹ ڈی آئیوری، ملاوی، انگولا، کیمرون، سیرا لیون اور مالی بالترتیب 114 سے 119 نمبر پر ہیں۔
انڈیکس نے ان عوامل اور پالیسیوں کے سیٹ کی پیمائش کی جو سفر اور سیاحت کے شعبے کی پائیدار اور لچکدار ترقی کوممکن بناتے ہیںاور کسی ملک کی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں۔انڈیکس نے اندازہ لگایا کہ عالمی سفر و سیاحت کا شعبہ کورونا وائرس کے بحرانی دور کے اچرات سے باہرآ چکا ہے اور اب پہلے کی بلندیوں کو بھی عبور کرنے کے راستے پر ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر سیاحت کی ترقی کومستقل طلب اور بڑی ایشیائی منڈیوں میں ترقی کے مسلسل اطمینان سے تقویت ملے گی۔اور اس وقت یورپ اور ایشیا پیسیفک کے علاقے اور خاص طور پر اعلیٰ آمدنی والی معیشتیں سفر و سیاحتکی ترقی کے لیے زیادہ سازگار ماحول پیش کرتی ہیں۔