اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 10روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، کے الیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا ستمبر 2024 میں کی جائیں گی، کے الیکٹرک صارفین سے جون میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، جولائی میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔
کے الیکٹرک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینے ہوں گے جبکہ ستمبر میں کے الیکٹرک صارفین سے ایک روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔ اس طرح کراچی کے صارفین بجلی 9 روپے 98 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو اکتوبر 2023ء تا مارچ 2024ء کے لیے درخواست دی تھی۔
اگلی پوسٹ