آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپ کا اعلان کر دیا

لندن (پاک ترک نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کر دیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی نے بے نظیر سکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباء کو وظائف دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
اس سلسلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور لڑکیوں کی تعلیم کی عالمی سفیر ملالہ یوسفزئی نے شرکت کی۔
اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے ہونہار طلباء کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل اسکالرشپ ملے گی، جو کہ دنیا کے سب سے معتبر اداروں میں سے ایک ہے، یہ بات وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکرٹری کی طرف سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ میں بتائی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More