استبول (پاک ترک نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
استنبول میں ڈی ایٹ ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں کچھ ہورہا ہے وہ غیر معمولی سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، اسرائیلی قابض افواج کےہاتھوں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 81 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، کئی فلسطینی جان لیوا زخموں کا شکار ہے یا طویل عرصے تک معذوری کا سامنا کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا فلسطینی خواتین اور بچوں کےاندھا دھند قتل کا مشاہدہ کررہی ہے، اسرائیل عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق غزہ میں فوری طور پر اپنے مظالم روکے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں نہتے عوام کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، غزہ میں کچھ ہورہا ہے وہ غیر معمولی سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
آخر میں غیر معمولی اجلاس پر اسحاق ڈار نے جمہوریہ ترکیہ اور وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا تہہ دل سے شکر گزار ادا کیا۔