کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا، جس کے مطابق شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 20.5 فیصد ہوگئی ہے۔مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں کمی کی گئی، مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ شرح سود 25 جون 2023 سے 22 فیصد پر برقرار تھی۔