آزادی مارچ کیس: عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید مقدمے سے بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید و دیگر کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے حوالے سے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا، صداقت عباسی، علی نواز اعوان سمیت دیگر ملزمان بھی بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ ،علی بخاری ایڈووکیٹ، آمنہ علی ودیگر نے دلائل دیئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More