بابراعظم اورمحمد رضوان کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پوزیشن برقرار

دبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان تازہ ترین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مردوں کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں اپنی جگہوں پر برقرار ہیں۔
پاکستان کی سٹار جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے سوریہ کمار یادیو نے رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔
انگلینڈ کے ہارڈ ہٹنگ اوپنر فل سالٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر رہے۔
افغانستان کے خلاف 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے اوپنر نکولس پوران 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ہیڈ پانچ درجے چھلانگ لگا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔
آسٹریلیا کے مارکس اسٹونیس نے جاری آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اپنے آل راؤنڈ کارکردگی سے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں آل رائونڈر رینکنگ میں محمد نبی کا قیام مختصر رہا ،آسٹریلوی کھلاڑی مارک اسٹونیس نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More