شدید گرمی سے جاں بحق ہونیوالے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز کر گئی، جاں بحق ہونے والے حاجیوں میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے حجاج کرام کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولتیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا، حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
سعودی عرب میں حاجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق عرب سفارتکار کا کہنا تھا کہ جاں بحق مصری حاجیوں کی تعداد ہی کم سے کم 600 تک ہے۔
جاں بحق دیگر حاجیوں کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان ملکوں کے حاجیوں کی اموات ہیٹ ویو ہی سے ہوئی یا نہیں، اردن کے 20 لاپتہ حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
سعودی عرب نے اموات سے متعلق معلومات نہیں دیں تاہم اتوار کو کہا گیا تھا کہ گرمی کی وجہ سے 2700 افراد تھکن میں مبتلا ہوئے تھے۔
سعودی انتظامیہ نے مختلف ممالک سے آئے عزام کرام کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More