ایچ ای سی نے پاکستانی یونیورسٹیوں کو آٹو میٹ کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اپنے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام ان پاکستان (ایچ ای ڈی پی) کےتحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کی آٹومیشن کے لئے ٹیلی مارکس کنسلٹنگ (ٹی ایم سی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دستخط کی تقریب پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس کے ذریعےجدید ترین اسٹوڈنٹ لائف سائیکل سسٹمز (ایس ایل سی) اور انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) حاصل کرنے والے اعلیٰ تعلیمی ادارے داخلے سے لے کر ڈگری تک اپنے انتظامی، اکاؤنٹنگ، آپریشنز، اور طالب علم کی زندگی کے اختتام تک کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کریں گے۔
دنیا کی تمام معروف یونیورسٹیاں پہلے ہی ان نظاموں کو اپنا چکی ہیں اور یہ سرگرمی ایچ ای سی کے عزم کے ساتھ ساتھ پاکستانی ایچ ای آئیز میں اسے لاگو کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ نظام کارکردگی اور شفافیت کو بڑھاتے ہیں اور فیصلہ سازی کے لیے فوری طور پر اعلیٰ تعلیم کا اہم ڈیٹا فراہم کرتے ہیں۔
دستخط کی تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاء القیوم، ایم ڈی ٹی ایم سی عبدالحسیب اور پارٹنر ڈائریکٹر ایس اے پی امیر شاہ سمیت ایچ ای سی، ایچ ای ڈی پی، ٹی ایم سی اور ایس اے پی کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے کہا، "اب ہم ایک ٹیم ہیں اور یہ ایک بہت بڑا تعاون ہے جو پاکستان میں سب کے لیے تعلیم کے معیار میں اضافہ کرے گا۔ 260 پلس ایچ ای آئیز کو ڈیجیٹائز کیا جانا ہے اور یہ دستخطی تقریب پاکستان میں مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ تعلیمی نظام کا نقطہ آغاز ہے۔ تاہم ایچ ای آئیز کا تعاون اور عزم انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ ایک بیج ہے اور پاکستان کے دیگر ایچ ای آئیزکو متاثر کرنے کا عمل شروع کرے گا۔
ایم ڈی ٹی ایم سی عبدالحسیب نے بتایا کہ ایس اے پی کی قیادت نوجوان پاکستانیوں کو جدید ترین ٹولز اور ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وہ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر پہلے ہی پاکستان میں 2000 سے زائد طلباء اور پیشہ ور افراد کو مفت تربیت دے چکے ہیں۔ایچ ای سی اور ایس اے پی کی مشترکہ کاوش ایک تاریخی کامیابی ہے کیونکہ یہ ملک بھر میں مکمل طور پر کاغذ کے بغیر اعلیٰ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کے سنگ بنیاد کی نمائندگی کرتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More