امریکی ائرفورس نے پاکستان ائر فورس کے ساتھ مشترکہ مشق فالکن ٹیلون 2024کی تفصیلات جاری کر دیں

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
یو ایس ایئر فورس سینٹرل کمانڈ (اے ایف سی ای این ٹی) اور پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے یکم جون سے 11 جون تک منعقد ہونے والی دو طرفہ مشق فالکن ٹیلون 2024 کا کامیابی سے اختتام کیا۔ جو دونوں ممالک کے درمیان اہم تعلقات کاعملی ثبوت ہے۔
امریکی فضائیہ نےاس مشق کی تفصیلات اور تصاویر 25جون کو جاری کی ہیں۔بیان کہا گیا ہے کہ فالکن ٹیلون 2024مشق میں حکمت عملی کی سطح پر انسداد دہشت گردی، فضا سے زمینی ہتھیاروں کے استعمال اور موضوع کے ماہرین کے تبادلے پر توجہ مرکوز کی گئی۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے ذمہ داری کے علاقے سے ایئر مین کو پاکستان میں تعینات کیا گیا تھا۔ جنہیں ایئر موبلٹی کمانڈ کے C-17 گلوب ماسٹر III طیارے کی مدد حاصل تھی۔ جس نے اہلکاروں اور سامان کی ترسیل کی تھی۔
اس مشق میں ایویانو ایئر بیس کے 510 ویں ایکسپیڈیشنری فائٹر سکواڈرن سے امریکی فضائیہ کے F-16 فائٹنگ فالکنز بھی شامل تھے۔ جسے بزارڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستانی فضائیہ نے مشق کے دوران اپنے F-16 اور JF-17 تھنڈر طیارے تعینات کیے تھے۔
امریکی فضائیہ کے مطابق اس مشق نے تین بنیادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جن میں حکمت عملی پر عمل درآمد، لاجسٹک سپورٹ، اور منصوبہ بندی کا انضمام شامل ہیں۔امریکی فضائیہ کے جوان اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجربات اور علم کے تبادلے کے سیشنز میں شامل ہوئے۔ جن میں فائر فائٹنگ، دھماکہ خیز مواد کو ٹھکانے لگانے، طبی امداد، اور مشترکہ ٹرمینل اٹیک کنٹرول شامل ہیں۔
378 ویں ایکسپیڈیشنری سول انجینئر سکواڈرن فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایئر مین نے پاکستان ایئر فورس کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ہوائی جہاز کے پائلٹ ایگریس ڈرلز، ایندھن، گولہ باری، اور ہوائی جہاز کی آگ بجھانے، پالیسی بنانے کی مشقیں، اور مؤثر ڈیبریف سیشنز کا انعقاد کیا، جس میں "ہاٹ واش” کا تعارف بھی شامل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More