آئی ایم ایف کا پھرڈومور کا مطالبہ، بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اصرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی بجت کی منظوری کے ساتھ ہی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا ۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اصرار کرنے لگا ۔
آئی ایم ایف 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ چاہتا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے پر عملدرآمد کیا جائے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے اور نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عملدرآمد کیا جائے۔
آئی ایم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے اور مشکل معاشی فیصلے معیشت کیلئے ضروری قرار دیئے ہیں۔آئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More