ترکیہ کی کابینہ میں موسمیات اور صحت کے وزرأ تبدیل

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے اپنی کابینہ میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے صحت اور ماحولیات کے نئے وزراء کا تقرر کر دیا ہے جنہوں نے آج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ملک کے سرکاری گزٹ کے مطابق مرات کورم ماحولیات، شہرکاری اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مہمت اوزہاسیکی کی جگہ لیں گے، جنہوں نے "صحت کی وجوہات” پر استعفیٰ دے دیا ہے۔نئے متعین ہونے والے وزیرکورم نے اس سے پہلے 2018 سے 2021 تک اسی حیثیت میں خدمات انجام دیں اور حالیہ مارچ کے انتخابات میں استنبول کے میئر کے لیے حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (AKP) کے امیدوار تھے۔جس میں انہیں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے امیدوار اور سابقہ مئیر اکرام امام اگلو نے شکست دی تھی۔
وزیر صحت فرحتین کوکا کی جگہ استنبول میں وزارت کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے کمال میمی اوغلو نے لی ہے۔انہوں نے اپنی تقرری پر صدر اردوان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انکے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More