کو ہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا گیا ، سکردو کے ہسپتال میں داخل

سکردو (پاک ترک نیوز) پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا ۔ انہیں سکردو کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔
کوہ پیما ثمینہ بیگ کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا ۔انہیں سکردو کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔ ثمینہ بیگ کی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K2کی مہم کے دوران طبیعت بگڑ گئی تھی ۔
مہم کی ٹیم کی ایک اور رکن آمنہ شگری نے بھی چوٹی سر کرنے کی مہم کو ترک کر دیا ہے اور دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ پر آکسیجن سیچوریشن کے مسائل پیدا ہونے کے بعد واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔
یہ دونوں آٹھ رکنی ٹیم کا حصہ تھے، جس میں پاکستان اور اٹلی کی خواتین کوہ پیما بھی شامل تھیں، جس نے K2 کی چوٹی کو سر کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More