شاہ محمود قریشی پر 9مئی جلائو گھیرائو کیس میں فردجرم عائد

لاہور (پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا گیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا جبکہ سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو آج صبح انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More