ایڈہاک ججز کی تقرری؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایڈہاک ججز کی تعینانی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس آج 3 بجے ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا جس کے لیے سپریم کورٹ کے 4 ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
ایڈہاک ججز کیلئے جسٹس (ر) مشیر عالم، جسٹس (ر) مقبول باقر، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس (ر) طارق مسعود کے نام شامل ہیں۔ جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔
جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔ ریٹائرڈ ججز کے نام چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرف سے تجویز کیے گئے تھے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی حمایت کی گئی۔ آئین ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More