یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی 10روپے تک کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے 10روپے تک کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول پرائس میں کمی کے بعد قوی امکان ہے کہ اس کا اثر پاکستان پر بھی ہوگا، نتیجتاً یکم اگست سے پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
ایسے وقت میں جب کہ گزشتہ ماہ 2بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا تھا، اس مرتبہ امید ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کے نرخ میں کمی کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا، نتیجتاً پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی واقع ہوگی۔
حتمی سفارشات اوگرا حکومت کو پیش کریگا، جس کے بعد ہی وزیراعظم کی ہدایت پر وزرات خزانہ 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More