سرفراز احمد نے لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔
سوشل میڈیا اکائونٹ پر انہوں نے کے الیکٹرک کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرکے ان سے درخواست کی۔ انہوں نے کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کی۔
سرفراز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی۔’ سوشل میڈیا پر وکٹ کیپر بلے باز کا یہ اسکرین شارٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شام تک کراچی میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار تھی جبکہ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More