رئیل میدرڈ نے ریکارڈ چھٹی بار یوئیفا سپر کپ جیت لیا

وارسا (پاک ترک نیوز)
اسپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبال کلب اور یورپین فٹبال ایسوسی ایشن(یوئیفا) کی چمپئن لیگ کے فاتح نے اب اٹلی کے فٹبال کلب اٹلانٹا کو 2-0سے ہرا کر یوئیفا سپر کپ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
گذشتہ شب پولینڈ کے دارالحکومت کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئےدلچسپ میچ میںکانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔مگر یہ اٹلانٹا کا دن نہ تھاجو عمدہ کھیل پیش کرنے کے باوجود کامیابی حاصل نہ کر سکی۔فائنل کا پہلا بغیر کسی گول کے برابر تھا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے آراستہ رئیل میڈرڈ نے اپنے چمپئن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اٹلانٹا کے گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دئیے جس کے نتیجے میں اٹلانٹا کا دفاع متزلزل ہو گیا۔ چنانچہ کھیل کے 59ویں منٹ میں یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے مڈفیلڈر فیڈریکو واویڈے نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کی جانب سے پہلا گول کر دیا۔ اٹلانٹا کی ٹیم ابھی اس حملے کے اثرات سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ رئیل میدرڈ کو حال ہی میں جوائن کرنے والے فرانسیسی قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کیلیان مابی پےنے کھیل کے 68ویں منٹ میں رئیل میدرڈ کی جانب سے دوسراکرکے اپنی ٹیم کی کامیابی پر مہر لگا دی۔نتیجتاً کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے پر رئیل میڈرڈ نے 2-0سے میچ اور ٹورنامنٹ جیت لئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More