آصف مرچنٹ کی گرفتاری بارے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنّٹ کی امریکہ میں گرفتاری کے معاملہ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ آصف مرچنّٹ کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی، آصف مرچنّٹ کے معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں بننے والی صورتحال پر تشویش میں ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہا ایران کو اپنا دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے، اسرائیل کا اس طرح کی کارروائیوں پر احتساب کرنا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، غزہ میں اب تک 40ہزار معصوم شہریوں کو جاں بحق کیا جاچکا ہے، پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے،اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی پر جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان مقبوضہ وادی میں 4کشمیریوں کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More