اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے ملاقات کی ۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کا باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں 16 ستمبر کو باکو، آذربائیجان میں ہونے والے پاک بزنس فورم پر تفصیلی بات چیت اور اظہار اطمینان کیا گیا ۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین کاروباری سرگرمیوں کا مزید فروغ خوش آئند امر ہے ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بزنس فورم کے انعقاد سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو نزدیک آنے کا موقع ملے گا ۔آذربائیجان کیساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے باہمی اعتماد میں اضافہ اور ہم آہنگی بڑھ رہی ہے ۔ مستقبل میں بھی بزنس فورم جیسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے ۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کیلئے برادرانہ اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کا وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے باکو کے بزنس فورم میں تعاون پر اظہار تشکر کیا ۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان برادر اور اسلامی ہمسایہ ملک ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ یقین ہے باکو کا بزنس فورم دونوں ملکوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کا جلدآذربائیجان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔
وفاقی وزیر نے ملاقات میں آذربائیجان سے بزنس کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات بھی موجود، بی ٹو بی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔آذربائیجان کے بزنس اداروں سے ہر ممکن تعاون یقینی بنائیں گے۔ پاکستان چاول کا بہت بڑا ایکسپورٹر، بالخصوص باسمتی میں ہمارا کوئی ثانی نہیں۔
آذربائیجان کے سرمایہ کاروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، یہاں کاروبار کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے۔