دنیاکے دوتہائی ہیزل نٹ ترکیہ پیدا کرتا ہے

گیرسون، ترکیہ(پاک ترک نیوز)
مشرقی بحیرہ اسود کےساحل پر واقع دنیا کا ہیزلنٹ دارالحکومت ترکیہ کا پہاڑی علاقہ گیرسون ہےجو دنیا کی ہیزل نٹ کی پیداوار کا 60فیصد پیدا کرتا ہے۔ہیزل نٹ کے شوقین یہ نہین جانتے ہوں گےکہ انکی کافی اور میٹھے کھانوں میں شامل ہونے والے ہیزل نٹ ترکیہ کے ایک سمندر کنارے پہاڑی سلسلے سے آتے ہیں، جہاں خواتین انہیں صدیوں سے تیار کر رہی ہیں۔
شمال مشرقی ترکیہ میں بحیرہ اسود کے کنارے پر پونٹک پہاڑی سلسلے کی ڈھلوانوں پر واقع، قدیم شہر گیرسون اپنے شاندار ساحلی نظاروں اور ڈرامائی دھندلے پہاڑوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیکن کسی بھی چیز سے زیادہ، یہ اپنے ہیزلنٹ کے لئے جانا جاتا ہے۔
دنیا کے 72فیصد سے زیادہ ہیزلنٹ ترکیہ سے آتے ہیں۔ اور تقریباً 60فیصدمشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے آتے ہیں جہاں گیرسون واقع ہے۔ ہیزلنٹ فارمنگ کی روایت یہاں ہزاروں سال پرانی ہے۔ قدیم یونان میں ہیروڈوٹس نے 5ویں صدی قبل مسیح میں ترکیہ کے ہیزلنٹکا تعریفی انداز میں ذکر کیا ہے۔جبکہ 1400 عیسوی سے، گیرسون اور آس پاس مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے ہیزلنٹس یورپ اور اس سے باہر درآمد کیے جا رہے ہیں۔
ترکیہ میں، ہیزل نٹ کو تاریخی طور پر خواتین اگاتی آ رہی ہیں۔ اور آج خواتین ہیزل نٹ کے سامان کی پیداوار اور فروخت کو بھی سنبھالنے لگی ہیںجن میں چاکلیٹ کی مصنوعات بھی شامل ہیں۔ ماضی میں، گری دار میوے اکثر بیرون ملک برآمد کیے جاتے تھے۔ جو بعد ازاں چاکلیٹ بار اور اسپریڈ جیسی چیزوں کی شکل میں ترکیہ کو واپس فروخت کیے جاتے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More