گیس کی نئی دریافت سے آذربائیجان کی یورپی یونین کو برآمدی صلاحیت بڑھ گئی

باکو (پاک ترک نیوز)
آذربائیجان اور برٹش پیٹرولیمکے زیرقیادت کنسورشیم نے بحیرہ کیسپین میں قدرتی گیس کے ایک نئے فیلڈ کو تیار کرنےکا معاہدہ کیا ہے۔ نیا ذخیرہ جو اس سال کے شروع میںدریافت ہوا تھا اے سی جی آئل فیلڈ کے نیچے ہے اور یہ یورپ کو برآمد کے لیے باکو کی گیس کے حجم میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔
آذربائیجان کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی اور پرٹش پیترولیم کے مشترکہ بیان کے مطابق ذخیرے میں 4 کھرب کیوبک فٹ گیس یا تقریباً 113 ارب کیوبک میٹرگیس کا تخمینہ ہے۔یہذخیرےمیں موجود گیس کا کل حجم ہے۔ جس میں سے تمام کی وصولی ممکن نہیں ہوگی۔
بی پی نے بیان میں کہا کہ کنسورشیم نے 2023 کے اوائل میں ایک تشخیصی کنواں ڈرل کیا اور جولائی میں "گہرے گیس کے ذخائر” کی موجودگی کی تصدیق کی۔ ACG کنسورشیم کے اراکین اب نئے گیس ذخائرکے لیے ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے کے لیے سوکر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ موجودہ دریافت سے پیداوار 2025 میں شروع ہونے کی امید ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمیمہ کی شرائط کے تحت، سوکر پیدا ہونے والی تمام گیس خریدے گا۔ نئے ریزرو سے سالانہ پیداوار کے حجم کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
نیا معاہدہ باکو کے لیے اچھی خبر ہے، جو 2027 تک یورپی یونین کی ریاستوں کو گیس کی برآمدات کو دوگنا کرنے کے وعدے پر عملدرآمد میں مدد کر ےگا۔مزید براں
علیحدہ طور پر بی پی اور سوکر نے بحیرہ کیسپین میں دو بلاکوں میں ہائیڈرو کاربن کے لیے مشترکہ طور پر امکان کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جنہیں کاراباغ اور اے ڈی یو اے کہا جاتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More