ترکیہ کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کا اگست میں پانچ سالوں میں ریکارڈ سرپلس کا اندراج
انقرہ (پاک ترک نیو)
ترکیہ کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس نے اگست میں پانچ سالوں میں اپنا سب سے زیادہ سرپلس درج کیا۔ جبکہ 12 ماہ کا رولنگ گیپ 2021 کے اختتام کے بعد سب سے کم ہو گیاہے
سینٹرل بینک آف ریپبلک آف ترکیہ (سی بی آر ٹی) کے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی مہینےکے778 ملین ڈالر کے نظرثانی شدہ سرپلس کے مقابلے میںا گست میں بیلنس نے4.3 ارب ڈالر کاسرپلس پوسٹ کیا۔یہ اگست 2019 کے بعد سے بلند ترین سطح اور مسلسل تیسری ماہانہ سرپلس ہے۔
کرنٹ اکاؤنٹ تجارت کا سب سے مکمل پیمانہ ہے کیونکہ اس میں سرمایہ کاری کا بہاؤ اور تجارتی سامان اور خدمات میں تجارت شامل ہیں۔ خسارے کا مطلب ہے کہ ترکیہ اپنا سامان بیرون ملک فروخت کرنے کی نسبت بیرون ملک سے زیادہ سامان منگوا کر ا ستعمال کر رہا ہے۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، سونا اور توانائی کو چھوڑ کر اگست میں بیلنس نے9 ارب ڈالر کا خالص سرپلس درج کیا۔اشیا کا خسارہ 2.9 ارب ڈالر تھا۔ جبکہ سروسز نے 8.7 ارب ڈالر کی خالص آمد شائع کی۔ خدمات کے تحت سیاحت نے 6.8 ارب ڈالر کی خالص آمد دیکھی۔بنیادی آمدنی میں تقریباً 1.5 ارب ڈالر کا خالص اخراج ریکارڈ کیا گیا اور ثانوی آمدنی میں 14 ملین ڈالر کا خالص اخراج دیکھا گیا۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست میں براہ راست سرمایہ کاری سے 62 ملین ڈالر کی خالص آمد ریکارڈ کی گئی۔
جنوری اور اگست کے درمیان کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 9.6 ارب ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔
12 ماہ کے رولنگ گیپ نے 11.3 ارب ڈالر تک محدود رہنے کا رجحان برقرار رکھا ہے۔ جو کہ جی ڈی پی کا تقریباً 0.9 فیصد بنتا ہے۔ جو کہ ایک ماہ قبل 15.1 ارب ڈالر تھا۔