ترکیہ عالمی انوویشن انڈیکس میں37ویں نمبرپر پہنچ گیا ہے۔ ترک وزیر تجارت کا تقریب سے خطاب

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کےوزیر تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ ترکیہ کا مقصد سافٹ ویئر کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بڑھانا ہے جو پچھلے سال 3.5 ارب ڈالر تھی۔ہم اسے 2028 میں 7 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
ترکیہ انوویشن ویک کے 11 ویں ایڈیشن کے دوران گذشتہ روز یہاں انوویشن چیمپئنز ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بولات نے نوٹ کیا کہ ترکیہ نے آئی ٹی انڈسٹری میں بہت ترقی کی ہے اور ایک ہنر مند لیبر فورس کے ساتھ اس شعبے میں سرکردہ ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ ترکیہ کا شمار سرفہرست 50 جدید ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ جو ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) 2024 کے عالمی انوویشن انڈیکس میں 133 ممالک میں سے 37 ویں نمبر پر ہے۔
بولات نے کہا کہ ترکیہ اب ایک ایسا ملک ہے جو خود اپنے جنگی جہاز بناتا ہے اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں اور ہوائی جہاز کے پرزوں سے لے کر بہت سی اعلیٰ قیمت اور ہائی ٹیک مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ملک کے اختراعی ماحولیاتی نظام کو مزید پرکشش بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل کو متحرک کرتے ہوئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اور ہمارا مقصد اپنے ملک کو جدید ٹیکنالوجیز تیار کرنے والی جدید کمپنیوں کے مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More