انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف جاری وسیع کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پرپچھلے دو دنوں میں دستاویزی اور غیر دستاویزی دونوں طرح کے 325 افغان تارکین وطن کو ملک بدر کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ترکیہ سےجلاوطن کئے گئے افراد بنیادی طور پر استنبول میں مقیم تھے۔ افغانستان واپسپہنچنے پر ان افراد کو طالبان کی وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔اور واپس آنے والوں کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم)کی جانب سے 150 یورو کے افغان کرنسی میں مساوی نے بطور مالی امداد دیے۔
ترکیہ سے افغان مہاجرین کی ملک بدری ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان سے افغان تارکین وطن کی بے دخلی کے جاری عمل کی پیروی میں کی جا رہی ہے۔
اپنےبیان میں عبدالرحمن راشد، نائب وزیر برائے مہاجرین اور وطن واپسی نے نوٹ کیا کہ وزارت افغان ہجرت سے متعلق جاری مسائل کو حل کرنے کے لیے ترک حکام سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے ملک بدر کیے گئے افراد کو یقین دلایا کہ انہیں افغانستان واپس آنے کے بعد سول دستاویزات کے حصول کے لیے رہنمائی سمیت قانونی مدد ملے گی۔
ملک بدری جبری وطن واپسی کے وسیع تر علاقائی رجحان سے ہم آہنگ ہے۔ صرف پچھلے مہینے میں، پاکستان اور ایران نے مبینہ طور پر لاکھوں افغان مہاجرین کو واپس بھیجا ہے۔
مجموعی طور پر، ایک اندازے کے مطابق 400,000 افغان شہریوں کو ان پڑوسی ممالک سے نکالا جا چکا ہے، ایران روزانہ 3,000 افغان باشندوں کو ملک بدر کر رہا ہے۔