انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک وزارت خزانہ کے جاری کردہ تازہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں ترکیہ کی مرکزی حکومت کے بجٹ کا خسارہ نمایاں اضافے کے بعد5.45 ارب ڈالر پر آگیا ہے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں بجٹ خسارے کی مجموعی مالیت2.95 ارب ڈالر سے بڑھ کر 5.45ارب ڈالر ہو گئی ہے جو اڑھائی ارب ڈالرکے نمایاں خسارے کو ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں بجٹ کی آمدنی 22.50 ارب ڈالرتھی۔ جب کہ اخراجات27.95 ارب ڈالر تھے۔ اس ماہ کے دوران غیر سودی اخراجات23.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ اور سود کی ادائیگیوںکی مالیت4 ارب ڈالر رہی۔جبکہ اکتوبر کے مہینے میں ٹیکس کی آمدنی18.8 ارب ڈالر تھی۔
مزید براںجنوری تااکتوبرکے دورانیے میں بجٹ کے توازن میں38.8 ارب ڈالرکا خسارہ ظاہر ہوا۔ اس مدت کے دوران بجٹ کی آمدنی211.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ جبکہ اخراجات250 ارب ڈالرتھے۔