باکو (پا ک ترک نیوز)
آذربائیجانی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نامیگ اسلام زادے نے چین میں منعقدہ ذوہائے ایئر شو 2024 میںجے۔ 10سی فائٹر جیٹ کی خریدار ی میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔اس سے قبل ایرانی فضائیہ کی جانب سےجے۔ 10سی کے برآمدی ماڈل میں دلچسپی کا اظہار کیا جا چکا ہے۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کمانڈر نے اپنے چینی ہم منصب جنرل چانگ ڈنگ چیو سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں آذربائیجان اور چین کی فضائی افواج کے درمیان فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون کی موجودہ حالت اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل نامیگ اسلام زادے نے نمائش میں شرکت کی دعوت پر جنرل چانگ ڈنگکیو کا شکریہ ادا کیا۔ آذربائیجانی فضائیہ کے کمانڈر کا دورہ گذشتہ ہفتے کے دوران ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حامد وحیدی کے ایر شو کے دورے میں J-10CE کے معائنہ کےفوری بعد ہوا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آذربائیجان نےحال ہی میں پاکستان اور چین کا مشترکہ طور پر تیار کردہ جے ایف۔17بلاک III لڑاکا طیارے حاصل کیے ہیں۔ اس سے قبل پاک فضائیہ نے کئی سالوں تک جےأایف۔17استعمال کرنے کے بعداب دو سال پہلے پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر تیار کردہ جے۔ 10سی کو بھی اپنی فضائیہ میں شامل کیا تھا۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آذربائیجان اب اسی راستے پر چل سکتا ہے۔
ایران اور آذربائیجان کے جے۔ 10سی کے معائنے اور اسکی خریداری میں دلچسپی کے بعدیہ کہا جا سکتاہے کہ اگرچہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والا چین کا دوسرا اسٹیلتھ طیارہ جے۔35اے، زوہائے ایئر شومیں اپنے ڈسپلے اور فضائی مظاہروں سے سرخیوں میں رہا ہے۔ مگرجے۔10سی مسلسل چمک رہا ہے۔ کیونکہ یہ رپورٹس بھی سامنے آ چکی ہیں کہ مصر نے اپنے موجودہ F-16 فائٹنگ فالکنز کے بیڑے کو اپ گریڈ کرنے کی بجائے مبینہ طور پر جے10سی خریدنے کا انتخاب کیا ہے۔
یاد رہے کہ چین اپنے جنکی لڑاکا طیاروںکی برآمدات کے لیے مشرق وسطیٰ کی منڈی کا جارحانہ انداز میں تعاقب کر رہا ہے۔اور اس حوالے سے جے10سی کو امریکی ایف۔ 16 فائٹنگ فالکن، یورپی یورو فائٹر ٹائفون اور فرانسیسی رافیل کے بہتر متبادل کے طور پر فروغ دے رہا ہے۔ مزید برآں، چینی طیاروں کی لاگت بہت زیادہ مسابقتی ہے۔اور اس کے ہر یونٹ کی قیمت تقریباًچار سے پانچ کروڑ ڈالر ہے۔