ترکش پراٹھا بنانے کے لئےمندرجہ ذیل اجزا درکار ہوں گے اجزا: میدہ تین پیالی چھوٹی قیمہ 200گرام ٹماٹر پیسٹ ایک چائے کا چمچ ہرادھنیا آدھی گٹھی خمیر ایک چائے کا چمچ پیاز ایک عدد کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ ہری مرچ ایک سے دو عدد نمک حسب ذائقہ ٹماٹر دو عدد کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ تیل حسب ضرورت ترکیب: سب سے پہلے میدے میں خمیر ،نمک اور چینی ملا کر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں اور ڈھانپ کر ایک گھنٹے کے لئے ایسی جگہ پر رکھیں جو ٹھندی نہ ہو۔قیمے میں پیاز اور ٹماٹر ملا کر پیس لیں اب اس میں لال مرچ اور ٹماٹر پیسٹ ملائیں اور تیز آنچ پر پکالیں ۔ اس کو اتارنے کے بعد ہری مرچیں اور ہرادھنیا باریک کاٹ کر شامل کردیں ۔پین میں تھوڑا آئل ڈالیں اورروٹی کوبیلیں۔اس میں تھوڑا قیمہ ڈالیں۔آنچ ہلکی رکھ کر پانچ سے سات منٹ کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں ۔ ڈھکن اتار کر چیک کرتے رہیںاور جب کڑک پراٹھا تیار ہوجائے تو پین سے نکال لیں۔مزیدار ترکش پراٹھا تیار ہے۔