ترک ٹیکنالوجی کمپنی نے کورونا وائرس کے فوری ٹیسٹ کے لئے ایک موبائل لیب تیار کی ہے۔ اس لیب عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ موبائل لیب 45 منٹ کے اندر کورونا کے ٹیسٹ کا رزلٹ جاری کر دیتی ہے۔
اس لیب کو کسی بھی ٹرک کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہے۔
ترک ٹیکنالوجی کمپنی نے اس موبائل لیب کے لئے مختلف نجی اور سرکاری اداروں سے رابطہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اس موبائل لیب کی برآمدات کے لئے مختلف ممالک سے بات چیت شروع کر دی ہے۔
ہالینڈ، مشرقی مقدونیہ، عراق، ایران اور آذربائیجان نے اس موبائل کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
کمپنی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایک الٹرا وائیولیٹ اسٹرلائزیشن ڈیوائس بھی تیار کی ہے جس کی ایکسپورٹس کے لئے مختلف ممالک سے رابطے جاری ہیں۔