ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوجا نے کہا ہے کہ بیجنگ میں کورونا وائرس ایمرجنسی کے باعث ویکسین کی ڈیلیوری میں دو روز کی تاخیر ہو گئی ہے۔ چین سے ویکسین کی پہلی ڈیلیوری اتوار 28 دسمبر کو موصول ہونی تھی لیکن چین کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ میں کورونا وائرس ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے باعث ڈیلیوری اب 30 یا 31 دسمبر تک ممکن ہو سکے گی۔
ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی 30 لاکھ ویکسین خریدی ہیں۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ اور اس سے منسلک دیگر اضلاع میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث اچانک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بیجنگ کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ سے اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے تمام سامان کی ترسیل رک گئی ہے۔ حکومت نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے ہیں اور کسٹمز عملے کے کورونا ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔