انقرہ سے داعش سے تعلق رکھنے والے 35 عراقی شہری گرفتار

ترک پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت انقرہ سے داعش سے تعلق کے شبے میں 35 عراقی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انقرہ کی صوبائی پولیس اور ترک انٹلی جنس ایجنسی نے مشترکہ طور پر آپریشن کیا۔ حکومت کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ انقرہ میں داعش سے تعلق رکھنے والے 40 عراقی شہری سرگرم ہیں۔ پولیس اور انٹلی جنس ایجنسیز باقی 5 افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔
ترکی نے 2013 میں داعش اور آئی ایس آئی ایس کو دہشت گرد جماعت قرار دیا تھا۔ ترکی میں داعش اور آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد حملوں میں 315 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ داعش جیسی خطرناک دہشت گرد تنظیم کے خلاف ترکی نہ صرف لیبیا، شام اور عراق میں بھی آپریشن کر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More