جاوید غنی 6 ماہ بعد ایف بی آر کے مستقل چیئرمین تعینات

وفاقی حکومت نے جاوید غنی کو6 ماہ بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا مستقل چیئرمین تعینات کردیا۔
سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔ ان کا بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹفیکیشن کے مطابق جاوید غنی کے پاس 6 ماہ تک چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج تھا۔ جاوید غنی ریٹائرڈمنٹ تک یا تاحکم ثانی چیئرمین ایف بی آر تعینات رہیں گے۔ جاوید غنی ممبر ایف بی آر تعینات تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More