اصلاحان خاتون بھی پاکستانی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں

استنبول -مشہور ترک سیریل ارطغرل غازی کا ایک اور کردار پاکستانی برانڈایمبییڈر بن گیا۔ ارطغرل غازی سیزن کے مرکزی کرداروں میں شامل ترگت الپ کی بیوی اصلاحان خاتون بھی پاکستانی برانڈ کو متعارف کرائیں گی ۔ پاکستان کی مشہور ڈیزائنر ماریہ بی سے گلشوم علی کا معاہدہ ہوگیا ہے ۔ اگلے ہفتے ماریہ بی استنبول میں گلشوم علی کے ساتھ شوٹنگ کریں گی ۔ گلشوم علی نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا ۔ ’’پاکستان میں موجود میرے تمام دوستوں اور مداحوں میرے پاس آپ سب کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔ بہت جلد میں آپ کو یہ خبر سناؤں گی انشااللہ۔ ترکی کی طرف سے آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔‘‘گلثوم علی نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ’’ترک پاکستان دوستی زندہ باد‘‘ اور ان کی ویڈیو میں پاکستان اور ترکی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔اس سے پہلے ڈیزائنر ماریہ بی ارطغرل غازی میں سردارسلیمان شاہ کی منہ بولی بیٹی اوران کے بڑے بیٹے گلدارو کی بیوی سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بالچین کو بھی اپنے برانڈ کیلئے شوٹ کراچکی ہیں ۔ تب شوٹنگ کرتے ہوئے اداکارہ دیدم بالچین نے پاکستانیوں کے لیےجیوے جیوے پاکستان بھی کہا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More