انقرہ:ترک صدر طیب اردوان نےترکی کے انجینئرز کی تیار کردہ پہلی بغیر ڈرائیور بس کا افتتاح کردیا ہے ،ترکی کے انجینئرز نے پہلی بغیر ڈرائیور بس تیار کرکے دنیا کا وہ چوتھا ملک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جہاں عوام کےلئے یہ سہولت دستیاب ہوگی ،بس کی منفرد بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ خودکار نظام کے تحت چلے گی۔
اس بس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ،بس میں 52نشستوں کی گنجائش ہے اور یہ بے آواز آپریشن سے ماحول کی حفاظت کرتی ہے ۔
بس چلانے کےلئے اٹک الیکٹرک سے معاہدہ کیا گیا ہے،اس سے قبل امریکہ،چین اور یورپ میں یہ بسیں عوام کی سہولت کےلئے دستیاب ہیں ۔