پاکستان – بیلاروس کے تجارتی امکانات ؟ 30سے زائد کمپنیاں شریک

منسک -بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے بیلاروسی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری تعاون کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں بیلاروس کی 30 سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ، "میٹ دی ایمبیسڈر” ایونٹ میں تقریبا 40 تاجروں نے ورچوئل بنیادوں پر بھی شرکت کی ۔

بیلاروس کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین مسٹر ولادیمیر الاخوویچ نے معاشی تعاون کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا،
تقریب میں پاکستا نی سفیر سجاد حیدر خان نے "پاکستان – بیلاروس کے تجارتی امکانات” ، خاص طور پر پاکستان کے آبادیاتی فوائد ، سیاسی اور معاشی طاقت اور تجارتی صلاحیت کو اجاگر کیا۔

ماسکو میں پاکستانی سفارتخا نے میں وزیر تجارت و سرمایہ کاری ناصر حامد نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء کو پاکستان نے سرمایہ کاری اور سیاحت کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ سی پیک اور علاقائی رابطوں پر بھی روشنی ڈالی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More