اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبادی اور دستیاب وسائل کے درمیان توازن رکھنا ہو گا۔بڑھتی آبادی قومی منصوبوں کو متاثر کرتی ہے۔
آبادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ برداریوں اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے مثبت پالیسی اقدامات کی ضرورت پر توجہ دینا ہو گی۔بڑھتی آبادی اور دستیاب وسائل کی ضروریات میں وسیع تفاوت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آبادی اور دستیاب وسائل کے درمیان توازن رکھنا ہو گا، آبادی اور وسائل میں توازن قائم کرنا لاکھوں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔