آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا،ابرار احمد ان فٹ

کینبرا (پاک ترک نیوز) پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا ،مسٹر اسپنر ابرار احمدانجری کا شکار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹرالیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز اسپنر نے 8 اوورز کے بعد دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں آرام کیلئے بھیج دیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابرار احمد کو ٹانگ میں تکلیف کے بعد ایم آر آئی اسکین کیلئے بھیج دیا گیا ہے، میڈیکل پینل کرکٹر کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کرےگا۔
ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ میں ابتک کل 27 اوورز کرائے ہیں، جس میں انہوں نے 80 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ چار روزہ میچ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کیلئے پریکٹس میچ تھا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More