اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 19روپے کی بڑی کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر بحال ہونا شروع ہو گئی ۔امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 19روپے کم ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپے کی قدر میں دیکھنے میں آیا ۔انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت 17پیسے کم ہوئی ہے، کمی کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 19 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 298 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More