ریاض (پاک ترک نیوز)لیونل میسی کو سعودی عر ب کے الہلال کلب نے سالانہ 500ملین یوروکی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کو 2023کا فٹبال ورلڈ کپ جتوانے والے لیونل میسی کو سعودی عرب کے الہلال کلب نے سالانہ 500 ملین یورو کی پیشکش کردی۔یہ رقم پاکستانی روپوڈ میں ایک کھرب 50کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔
سعودی کلب الہلال نے لیونل میسی کو 400 ملین یورو کی پیشکش کی تھی تاہم اب انہوں نے 100 ملین یورو بڑھا کر 500ملین یورو کردیئے ہیں۔
اگر لیونل میسی الہلال کے معاہدے کو قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف پرتگالی فٹبالر رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرہ ارض پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپنیشن فٹبال کلب بارسلونا کے صدر جان لاپورٹا نے اعلان تھا کہ وہ میسی کو اپنی ٹیم میں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اب اسٹار فٹبالر کو سعودی عرب یا یورپ کسی ایک جگہ کا انتخاب کرنا ہے۔
پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) چھوڑنے کی خبروں کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیونل میسی یورپ میں ہی رہ کر کسی اور کلب کو جوائن کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کلب سے معاہدہ رواں سال اختتام پذیر ہوجائے گا، وہ سال 2021 سے کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔