اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
پہلی دفعہ غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیکج ہے ۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ۔
پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم ہوگا ۔
وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔
پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے علاوہ سیکرٹری فوڈ اور دیگر اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔