قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم آذربائیجان سے گرفتار

باکو (پاک ترک نیوز) پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم باکو آذربائیجان سے گرفتارکرلیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ذیشان نواز نے 2019ء میں تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کی حدود میں ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو قتل کیا تھا۔اشتہاری مجرم کو انٹرپول کی معاونت سے سپیشل آپریشنز سیل نے آذربائیجان باکو میں ٹریس کرکے گرفتار کیا،۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و سفارتی عوامل مکمل کر کے انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں ٹیم ملزم کو لے کر باکو سے لاہور روانہ ہوئے۔رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی۔
آئی جی پنجاب نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More